اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے مصنوعی ذہانت سے متعلق سکیورٹی نظم ونسق فریم ورک جاری...

چین نے مصنوعی ذہانت سے متعلق سکیورٹی نظم ونسق فریم ورک جاری کر دیا

گوانگ ژو: چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں منعقدہ  رواں سال  کے چین سائبر سکیورٹی  ہفتہ کے مرکزی فورم میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے سکیورٹی  نظم ونسق سے متعلق ایک فریم ورک جاری  کر دیا گیا ہے۔

سائبر سکیورٹی سے متعلق چین کی قومی تکنیکی کمیٹی 260  جسے سٹینڈرڈائزیشن انتظامیہ  نے تشکیل دیا تھا کی جانب سے جاری کردہ اس فریم ورک میں  تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نرم اور دانشمند رہنا، تیزی سے گورننس کے لیے خطرات کا انتظام کرنا اور مشترکہ نظم و نسق کے لیے تعاون کو کھولنے جیسےمصنوعی ذہانت کی سلامتی کے انتظام کے اصول شامل ہیں۔

مصنوعی ذہانت کی تکنیکی خصوصیات کی روشنی میں یہ  فریم ورک مصنوعی ذہانت سے متعلق خطرات کے ذرائع اور اقسام کا تجزیہ کرتا ہے اور مصنوعی ذہانت کے اطلاق میں سکیورٹی خطرات کو ہدف بنانے والے تکنیکی ردعمل، جامع روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت کی محفوظ ترقی اور اطلاق پر رہنما خطوط پیش کرتا ہے۔

تکنیکی کمیٹی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ فریم ورک مصنوعی ذہانت کے سکیورٹی  نظم و نسق میں سماجی شرکت اور پیش رفت کی سہولت فراہم کرے گا اور مصنوعی ذہانت کی ترقی اور اطلاق کے لئے ایک محفوظ ، قابل اعتماد ، منصفانہ اور شفاف ماحول پیدا کرنے میں مدد کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!