بوش گروپ کے ڈپٹی چیئرمین کرسچین فشر کا کہنا ہے کہ چین کمپنی کی عالمی حکمتِ عملی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
جمعہ کے روز بوش نے اعلان کیا کہ وہ جانسن کنٹرولز کا رہائشی اور ہلکے تجارتی استعمال کا ایچ وی اے سی (حرارتی، ہواداری اور ایئر کنڈیشنگ) کا کاروبار سنبھال رہا ہے۔
بوش جانسن کنٹرولز ہٹاچی کے مشترکہ منصوبے میں جانسن کنٹرولز کا حصہ بھی حاصل کر رہا ہے۔
یہ بوش کی تاریخ کی سب سے بڑی خریداری ہے۔ اس سودے کی مالیت 8 ارب امریکی ڈالر ہے جسے طویل مدتی ترقی کے حوالے سےکمپنی کی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس معاہدے کے تحت بوش نے چین میں پیداوار اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں آنے والے 1200 نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): کرسچین فشر، ڈپٹی چیئرمین، بورڈ آف مینجمنٹ، بوش گروپ
"چین ہماری حکمتِ عملی میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آپ یہ نہ صرف گزشتہ برسوں کی تمام سرمایہ کاری میں دیکھ سکتے ہیں بلکہ آئندہ منصوبوں میں بھی اس کا تسلسل نظر آتا ہے۔ ایشیا پیسیفک میں جانسن کنٹرولز ہٹاشی کے مشترکہ منصوبے کے حصول کے ساتھ ہم حرارت، ہواداری اور ایئر کنڈیشننگ کے شعبوں کو بھی شامل کر رہے ہیں۔اس لحاظ سے اس کاروبار میں بھی چین کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ لہٰذا مستقبل میں بھی چین بوش گروپ کے لئےسب سے اہم منڈیوں میں شامل رہے گا۔ جب میں چین کی طرف دیکھتا ہوں تو صارفین سے بے حد متاثر ہوتا ہوں۔ یہی صارفین جدت پسندی کو آگے بڑھا رہے ہیں اور کمپنیوں کو نئی ایجادات پر مجبور کر رہے ہیں۔ہم نے یہ رجحان گھریلو آلات کے شعبے میں بھی دیکھا ہےجہاں ہمارا ایک طویل تجربہ رہا۔ٹیکنالوجی کے میدان میں چین دنیا کی سب سے نمایاں منڈیوں میں سے ایک ہے۔ اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں ہم اپنے تمام کاروباروں میں تحقیق و ترقی کے متعدد مراکز کے ساتھ اب بھی وہاں موجود ہیں۔ جدت پسندی صرف آپ کے اپنے ماہر افراد پر ہی منحصر نہیں بلکہ یہ اُس وقت بھی فروغ پاتی ہے جب آپ چینی شراکت داروں کی ماہر افرادی قوت کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ مجھے بے حد خوشی ہو گی کہ چین میں فیکٹری اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں 1200 نئے ساتھیوں کو بوش فیملی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہوں۔”
گزشتہ برس بوش نے چین میں تحقیق و ترقی کے شعبے میں 11 ارب 90 کروڑ یوآن (یعنی ایک ارب 65 کروڑ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہاں کمپنی کے تقریباً 56 ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں۔ اس افرادی قوت میں 26 تکنیکی مراکز میں کام کرنے والے 10 ہزار سے زائد تحقیق و ترقی کے ماہرین بھی شامل ہیں۔
سٹٹ گارٹ، جرمنی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
بوش گروپ کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری
چین کو بوش کی عالمی حکمتِ عملی میں کلیدی اہمیت، 8 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ طے پا گیا
1200 نئے ملازمین ٹیم کا حصہ بنیں گے
جانسن کنٹرولز ہٹاچی کا مشترکہ منصوبہ بھی شامل
چین میں بوش سے وابستہ تحقیقی ماہرین کی تعداد 10 ہزار سے زائد
چینی صارفین جدت پسندی کا اصل محرک ہیں
بوش چین میں طویل مدتی ترقی کے لئےپُرعزم

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link