"سو سپر لیگ” چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں منعقد ہونے والا ایک صوبائی سطح کا ایک شوقیہ فٹبال ٹورنامنٹ ہے۔ اس ٹورنامنٹ نے نہ صرف فٹبال کا جنون پیدا کیا بلکہ گرمیوں میں خریداری کے رجحان کو بھی خوب فروغ دیا ہے۔
ہفتے کے روز ہوائیان میں 30 ہزار سے زائد فٹبال شائقین جمع ہوئے تاکہ ہوائیان اور سوژو کی ٹیموں کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھ سکیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی شنگ یو، فٹبال کی شوقین
"یہ لمحہ بہت جذباتی تھا۔ جب سب کی توجہ اور جوش ایک گیند پر مرکوز ہو جائے تو میچ صرف ایک کھیل تک محدود نہیں رہتا بلکہ سب کا مشترکہ تجربہ بن جاتا ہے۔ آپ واقعی کھیل کی روح اور جیانگسو کی منفرد روانی کو محسوس کر سکتے ہیں۔”
ہوائیان شہر میں شائقین کے ہجوم کو مدِنظر رکھتے ہوئے کئی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں سیاحتی مقامات میں مفت داخلہ، بڑے پیمانے پر ڈسکاؤنٹ کوپن اور شہر بھر میں 20 سے زائد شائقین کے تفریحی زونز کا قیام شامل تھا۔ ان کوششوں نے فٹبال، کھانے، خریداری اور سیر و تفریح کو ایک جاندار امتزاج میں ڈھال دیا،جس سے مقامی افراد اور سیاحوں دونوں کو بھرپور اور متنوع تجربہ حاصل ہوا۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژینگ رو، رکن ریسٹورنٹ عملہ
"ٹورنامنٹ دیکھنے کے لئے شہر کے باہر سے بھی شائقین کی بڑی تعداد یہاں آئی ہے۔ ہمارے آن لائن آرڈرز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ عام دنوں کے مقابلے میں ہم نے نہ صرف آن لائن صارفین بلکہ آف لائن گاہکوں کی آمد و رفت میں بھی تقریباً 40 فیصد اضافہ دیکھا۔”
مقامی کامرس بیورو کی نگرانی میں تیار کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق میچ والے دن شہر کے 20 بڑے کمرشل کمپلیکس اور رات کے وقت فعال معاشی مراکز میں مجموعی خریداری 3 کروڑ 36 لاکھ یوآن (46 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ ہفتہ کے روز کے مقابلے میں 33 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔
اختتام ہفتہ کے دو روز میں ہوائیان میں مقامی صارفین کی خریداری میں 15.6 فیصد اضافہ ہواجبکہ بیرون شہر سے آنے والے سیاحوں کی خریداری میں بھی 20.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): وانگ شین، ڈپٹی ڈائریکٹر، ہوائیان ڈسٹرکٹ کامرس بیورو، ہوائیان سٹی
"ہم نے میچ کے ٹکٹوں سے منسلک خصوصی پروموشنز کا آغاز کیا جن میں کھانے، خریداری اور دیگر خدمات پر رعایتیں شامل تھیں۔ ٹکٹ کی رسیدوں کے ساتھ صارفین نے 15 سے 20 فیصد تک کی رعایتوں کا بھی لطف اٹھایا۔ اس طرح میدان میں موجود جوش و جذبے کو حقیقی معاشی فائدے کی شکل دی گئی اور فٹبال کے جذبے کو ٹھوس خریداری میں تبدیل کر دیا گیا۔”
ہوائیان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ہوائیان شہر میں فٹبال کا جنون نقطہ عروج پر
30 ہزار سے زائد شائقین نے سنسنی خیز میچ دیکھا
شائقین کے لئے شہر بھر میں فیسٹیول زونز قائم
ٹورنامنٹ میں شائقین کا داخلہ مفت، خصوصی رعایتیں
ریسٹورنٹس، مارکیٹس میں خریداروں کا بے پناہ رش
آن لائن سے آف لائن خریداری میں 40 فیصد اضافہ
2 روز میں صارفین کی خریداری میں 15.6 فیصد اضافہ
فٹبال کا جوش حقیقی معاشی فائدے میں تبدیل

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link