لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ میں اتنی قد میں چھوٹی ہوں کہ شادی کے دن میں نے 6 انچ کی ہیلز پہنی تاکہ سعود کے برابر نظر آوں۔
ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ہنستے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگلے دن سعود نے شکایت کی کہ تم تو بہت چھوٹی ہو، مجھے دھوکا دے دیا۔ واضح رہے پاکستانی شوبز جوڑی جویریہ سعود اور سعود قاسمی اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی اور مزاحیہ انداز کے باعث مداحوں میں خاصے مقبول ہیں، دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی، اس وقت سعود فلموں میں کام کر رہے تھے جبکہ جویریہ ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ تھیں۔
