کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ موٹر سائیکل پر سوار ہیں اور ڈانس کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ہانیہ عامر نے مختلف تصاویر بھی شیئر کیں جس میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ موج مستی کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے گھڑ سواری کے بھی مزے لیے۔
