بیجنگ شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائڈ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے رہائشیوں کے لیے بجلی بحال کرنے، راستے کھولنے اور ضروری اشیاء کی فراہمی کے لیے بحالی کے اقدامات تیز کر رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) نے بیجنگ، ہیبے، جیلین اور شان ڈونگ سمیت 9علاقوں میں سیلاب پر قابو پانے اور آفات سے نجات کے لیے پارٹی کی رکنیت فیس سے 14 کروڑ یوآن (تقریباً 1 کروڑ 95 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر) مختص کیے ہیں۔
یہ فنڈز رکنیت کی فیس سے مختص کیے گئے ہیں جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے نمائندے کے طور پر سی پی سی مرکزی کمیٹی کے تنظیمی شعبہ نے جمع کیے ہیں۔
محکمہ نے ان فنڈز کو فوری طور پر تقسیم کرنے پر زور دیا تاکہ سیلاب پر قابو پانے اور امدادی کاموں میں مصروف پارٹی اراکین، عہدیداروں اور رہائشیوں کی مدد کی جا سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کی وجہ سے مشکلات کا شکار افراد کی امداد کی جا سکے اورپارٹی اراکین کے لیے تعلیمی سہولیات کی مرمت کی جا سکے۔
محکمہ نے پارٹی کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے میں ایک مضبوط قلعے کے طور پر کام کریں اور پارٹی اراکین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مثال قائم کرتے ہوئے قیادت کریں۔تمام سطح کے عہدیداروں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو ترجیح دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ نے کہا ہے کہ فوری، مشکل اور زیادہ خطرے والے کاموں کی انجام دہی میں عہدیداروں کی کارکردگی ان کے جائزے کا ایک اہم معیار ہونا چاہیے۔
