تل ابیب: اسرائیل کے وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے غزہ جنگ کے منصوبوں پر حکومت گرانے اور نئے انتخابات کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیلی فوج کو فیصلہ کن فتح کی طرف لے جانا ہی نہیں چاہتے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بذلیل اسموٹرچ نے کہا کہ میرے نقطہ نظر سے ہم سب کچھ روک کر لوگوں کو فیصلے کا اختیار دے سکتے ہیں، یقین نہیں کہ وزیراعظم اسرائیلی فوج کو فیصلہ کن فتح کی طرف لے جاسکتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نے سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں یہ دھمکی دی۔
