پیر, اگست 11, 2025
انٹرنیشنلچین کےایچ وائی ایس وائی 295 جہاز کا برونائی میں پہلے سمندری...

چین کےایچ وائی ایس وائی 295 جہاز کا برونائی میں پہلے سمندری مشن کا آغاز

برونائی کی موارا بندرگاہ پر چین کے ایچ وائی ایس وائی 295  ٹرنچنگ جہاز کے عملے کے ارکان جہاز کے قریب کھڑے ہیں.(شِنہوا)

بندر سری بگاوان (شِنہوا) چین کے  ایچ وائی ایس وائی 295  ٹرنچنگ جہاز کےکپتان چھیاؤ باؤشن نے شِنہوا کو بتایا ہے کہ یہ بحری جہاز چین میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے اور اب برونائی میں اپنا پہلا انجینئرنگ مشن شروع کر رہا ہے۔

ہیلی کاپٹر کے بڑے ڈیک اور بلند کرین کی وجہ سے نمایاں ہونے والا چینی جہاز برونائی کی موارا بندرگاہ پر سمندر میں کام کے لئے آخری تیاریوں میں مصروف تھا۔ اس منصوبے کا بنیادی کام برونائی کی ایک بڑی توانائی کمپنی کے لئے زیرسمندر پائپ لائنز کو تبدیل کرنا ہے۔

چائنہ آف شور آئل انجینئرنگ کمپنی ( سی او او ای سی )کےپراجیکٹ منیجر لی جیان نان نے کہا کہ ایسے منصوبے بین الاقوامی معیار کے اعلیٰ ترین تقاضوں پر پورا اترنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہمیں یہ منصوبہ انجام دینے پر فخر ہے اور ہم برونائی اور چین کے درمیان تعاون میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوش ہیں، ساتھ ہی ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا مکمل احساس ہے ۔

برونائی کی بندرگاہ موارا پرچین کے ایچ وائی ایس وائی 295 ٹرنچنگ جہاز کے کپتان چھیاؤ باؤشن (بائیں طرف) اور عملے کا ایک رکن جہاز پر زیرآب کام کرنے والے روبوٹ کا معائنہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

سی او او ای سی نے دنیا بھر کے 20 سے زائد ممالک اور علاقوں میں انجینئرنگ منصوبے مکمل کئے ہیں۔ یہ کمپنی تیل اور گیس کی عالمی صنعت کے بڑے اداروں کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کر چکی ہے، کمپنی شنگھائی اسٹاک ایکسچینج (ایس ایس ای) میں درج ہے اور اس کے تقریباً 10ہزار ملازمین ہیں۔

برونائی جنوب مشرقی ایشیا کا ایک ملک ہے جو تیل اور گیس کے وافر ذخائر سے مالا مال ہے۔ یہ ملک چین کے ساتھ مضبوط تعلقات کا حامل ہے اور مختلف شعبوں میں جامع تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!