پیر, اگست 11, 2025
تازہ ترینچھنگ دو ورلڈ گیمز کا شاندار آغاز، رنگا رنگ تقریب میں مشعل...

چھنگ دو ورلڈ گیمز کا شاندار آغاز، رنگا رنگ تقریب میں مشعل روشن

’بے حد کھیل، لا تعداد کرشمے‘ کے موضوع کے تحت چھنگ دو ورلڈ گیمز جمعرات کی شب باضابطہ طور پر شروع ہو گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں 116 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 6 ہزار 679 کھلاڑی اور آفیشلز نے شرکت کی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ہو شیاؤ، ڈائریکٹر جنرل،  افتتاحی تقریب

"اسٹریٹ ڈانس ایک نسبتاً نیا، مقبول اور نوجوانوں کا پسندیدہ فن ہے جو ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ اسی لیے ہم نے تقریب کا آغاز ایسے انداز میں کیا جو چھنگ دو کے لوگوں کی گرمجوشی، مہمان نوازی، کھیلوں سے محبت، نوجوانوں کے جوش و جذبے اور شہر کی جاندار روح کو اجاگر کرے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ہو شیاؤ، ڈائریکٹر جنرل،  افتتاحی تقریب

"ایک ہی آسمان تلے مختلف ممالک کے بچوں نے گیمز کا موضوعاتی گیت ‘لا تعداد کرشمے‘ گایا ہے۔ رات کے آسمان میں آہستہ آہستہ ‘دوستی کا درخت‘ اُبھرا اور کبوتر جیسے پھول کھل اٹھے ہیں۔ یہ پیغام جذبات اور دلکش مناظر کے امتزاج سے پیش کیا گیا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ہو شیاؤ، ڈائریکٹر جنرل،  افتتاحی تقریب

"چین کے قومی واٹر اسکیئرز کو (کشتی کے ذریعے) جھیل میں قائم اولمپک مشعل نما مینار کے بیس تک لایا گیا اور مشعل روشن کی گئی ہے۔ جیسے ہی ٹاور بلند ہوا تو آتش بازی کا مظاہرہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ یہ سب کچھ  ایک تسلسل کے ساتھ ہوا ہے۔”

چھنگ دو سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چھنگ دو ورلڈ گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب

116 ممالک سے کھلاڑی اور آفیشلز شریک

6679 شرکاء نے تقریب کی رونق بنے

اسٹریٹ ڈانس سے جوش اور توانائی کا اظہار

بچوں نے مل کر موضوعاتی گیت ’لا تعداد کرشمے‘ گایا

آسمان میں ’دوستی کا درخت‘ اُبھرا

منفرد انداز میں مشعل روشن کی گئی

آتش بازی نے رات کو رنگین بنا دیا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!