پیر, اگست 11, 2025
تازہ تریننیپال میں چین کے بنائے پن بجلی منصوبے کی 3 ارب کلو...

نیپال میں چین کے بنائے پن بجلی منصوبے کی 3 ارب کلو واٹ گھنٹہ بجلی کی پیداوار

نیپال کےشہر لامجونگ میں اپر مارسیانگدی اے پن بجلی گھر منصوبے کا منظر-(شِنہوا)

کٹھمنڈو (شِنہوا) نیپال میں ایک چینی کمپنی کے سرمائے سے بننے اور چلنے والے پن بجلی منصوبے اپر مارسیاںگدی اے پن بجلی گھر نے مجموعی طور پر 3 ارب کلو واٹ گھنٹہ (کے ڈبلیو ایچ) بجلی پیدا کی ہے جو قومی بجلی کے نظام میں  صاف توانائی کی مسلسل فراہمی میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

 50 میگاواٹ کی تنصیب شدہ صلاحیت کے ساتھ، نیپال کے مغربی ضلع لامجونگ میں واقع یہ رن آف ریور پاور اسٹیشن جنوری 2013 میں تعمیر کے مرحلے میں داخل ہوا اور جنوری 2017 میں کمرشل آپریشن کا آغاز کیا۔

سال 2024 میں اس نے 37کروڑ 40لاکھ کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کی جو اس کی سالانہ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کا 107 فیصد ہے۔ اس کی پیداوار قومی گرڈ سے منسلک 37کروڑ 20لاکھ کلو واٹ گھنٹے تک پہنچی جو اس کی سالانہ معاہدہ شدہ پیداوار کا 117.1 فیصد ہے۔

یہ بجلی  نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو  اور ملک کے دوسرے بڑے شہرپوکھراسمیت دیگر علاقوں تک فراہم کی گئی ہے جس سے خاص طور پر خشک موسم میں بجلی کی کمی کو کافی حد تک کم کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!