اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے اندرون منگولیا میں ریگستان پر قابو پانے کا بڑا منصوبہ...

چین نے اندرون منگولیا میں ریگستان پر قابو پانے کا بڑا منصوبہ مکمل کر لیا

چین کے شمالی خودمختار علاقے اندرون منگولیا میں تین بڑے ریگستانوں پر پھیلی ہوئی سبز رکاوٹ (دفاعی پٹی) کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔یہ پیش رفت چین کے ریگستانی پھیلاؤ کے تدارک سے متعلق اقدامات میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

اتوار کے روز کارکنوں نے تنکوں سے بنی آخری جالی بچھا دی ہے۔ یہ ریت کو روکنے کی ایک روایتی تکنیک ہے۔ اس کے ساتھ ہی بادین جاران، ٹینگر اور اُلان بوح ریگستانوں پر مشتمل 1856 کلومیٹر طویل سبز رکاوٹ کا آخری حصہ بھی مکمل کر لیا گیا جس کا مقصد ریگستان کے مزید پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

اندرون منگولیا کے الکسا لیگ میں واقع یہ تینوں ریگستان مجموعی طور پر 94 ہزار 700 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں جو اس خطے کی کل ریگستانی زمین کا 83.04 فیصد بنتے ہیں۔

گزشتہ چار دہائیوں کے دوران الکسا لیگ میں تقریباً 10 کروڑ مو (66 لاکھ 70 ہزار ہیکٹر) رقبے پر ریگستانی پھیلاؤ کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹینگر ریگستان کے جنوب مشرقی کنارے اور اُلان بوح ریگستان کے جنوب مغربی کنارے پر دو سبز پٹیاں بھی تعمیر کی گئی ہیں جن کی مجموعی لمبائی 460 کلومیٹر اور چوڑائی 3 سے 20 کلومیٹر کے درمیان ہے۔

ہوہوت، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین نے اندرون منگولیا میں سبز رکاوٹ کی تعمیر مکمل کر لی

یہ تین بڑے ریگستانوں پر مشتمل 1856 کلومیٹر طویل سبز پٹی ہے

تینوں ریگستان 94700 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہیں

یہ رقبہ الکسا لیگ کی 83 فیصد ریگستانی زمین پر مشتمل ہے

ریت کو روکنے کے لئے روایتی تنکوں کی جالی بچھائی گئی

منصوبے کا مقصد ریگستان کے پھیلاؤ کو روکنا ہے

چار دہائیوں کے دوران 10 کروڑ مو زمین ریگستان بننے سے بچا لیا گیا

460 کلومیٹر طویل 2 اضافی سبز پٹیاں بھی قائم کی گئیں

سبز پٹیوں کی چوڑائی 3 سے 20 کلومیٹر کے درمیان ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!