اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس-چین تعاون نے برکس کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،...

روس-چین تعاون نے برکس کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، روسی وزارت خارجہ

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں برکس کے رکن اور شراکت دار ممالک، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کا گروپ فوٹو-(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس اور چین کے درمیان تعاون نے برکس ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ترجمان ماریہ زخارووا نے معمول کی پریس بریفنگ میں شِنہوا کے سوال پر کہا کہ برکس کے فریم ورک کے تحت تعاون سمیت روس-چین تعاون تعمیری نوعیت کا ہے اور کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہے۔

زخارووا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون نے برکس معیشتوں کی مسلسل اور مستحکم ترقی کے لئے سازگار حالات پیدا کئے ہیں اور ایک زیادہ منصفانہ اور متوازن کثیر قطبی عالمی نظام کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

روسی ترجمان نے نشاندہی کی کہ موجودہ عالمی جغرافیائی سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلیوں کے باوجود نئے دور کے لئے روس-چین جامع تزویراتی شراکت داری پروان چڑھتی جا رہی ہے۔ یہ بدلتے ہوئے بیرونی حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی بھرپور صلاحیت اور مضبوطی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

زخارووا نے مزید کہا کہ برکس ممالک دنیا کی بڑی اکثریتی اقوام کی آواز سننے اور ان کی ترقی میں مدد دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برکس نظام کا مقصد عالمی کثیرجہتی نظام میں ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے کردار کو مضبوط بنانا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!