آسٹریا کے دوسرے سب سے بڑے شہر گراز میں ایک سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم10 افراد ہلاک ہو گئے۔(شِنہوا)
ویانا(شِنہوا) آسٹریا کے دوسرے سب سے بڑے شہر گراز میں ایک سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ اس واقعے میں طلبہ اور اساتذہ سمیت دوہرے ہندسے میں افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔
آسٹریا کے سب سے بڑے اخبار کرونن زی تونگ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق منگل کو صبح 10 بجے سے کچھ دیر قبل لینڈ ضلع میں ڈریئرشوٹزین گاسے کے بورگ سکول میں پیش آیا ۔ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کی شناخت 22 سالہ شوٹر کے طور پر کی جوبورگ کا سابق طالب علم تھا لیکن بتایا جا رہا ہے کہ اس نے خود کو گولی مار لی ہے۔
کرونن زی تونگ نے مزید کہا کہ منگل کو ہونے والے فائرنگ کے واقعہ کو آسٹریا کی تاریخ کے سب سے سنگین فائرنگ کے واقعات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
مقامی پولیس نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا ہے کہ خطے میں پولیس کو متحرک کر دیا گیا ہے اور ایک ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیا گیا ہے۔ سکول کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ مزید کسی خطرے کوخارج از امکان قرار دیا گیا ہے۔
آسٹریا کے جنوبی صوبے سٹائریا کا دارالحکومت ہونے کی وجہ سے گراز کالج اور یونیورسٹی شہر کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں4 کالج اور 4 یونیورسٹیاں ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link