اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیوکرین اور روس نے قیدیوں کے تبادلے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا

یوکرین اور روس نے قیدیوں کے تبادلے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا

رہا کئے جانےوالےیوکرینی بس کے ذریعے یوکرین واپس آ رہے ہیں۔(شِنہوا)

کیف/ماسکو(شِنہوا)یوکرین اور روس نے استنبول میں گزشتہ ہفتے طے پانے والے معاہدوں کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔ یہ بات یوکرین کے جنگی قیدیوں کے علاج کے لئے رابطہ ہیڈ کوارٹرز نے بتائی۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ کیف کے زیر کنٹرول علاقے سے 25 سال سے کم عمر روسی فوجیوں کا پہلا گروپ واپس آگیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرینی فوج کے بھی تقریباً اتنے ہی جنگی قیدیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

روسی صدر کے معاون ولادیمیر میڈنسکی کے مطابق استنبول میں 2 جون کو ان کے مذاکرات کے آخری دور میں روس اور یوکرین نے ’’آل فار آل‘‘ تبادلے پر اتفاق کیا تھا جس میں شدید بیمار اور زخمی قیدیوں کے ساتھ ساتھ 25 سال سے کم عمر کے فوجی بھی شامل تھے۔

یوکرینی ایجنسی نے کہا کہ یوکرینی فوجیوں کی لاشوں کو وطن واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!