اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ کے ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کے لئے ٹیکس ریفنڈ...

بیجنگ کے ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کے لئے ٹیکس ریفنڈ میں اضافہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ داشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اندرونی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) اس سال کے پہلے 5 ماہ میں بیجنگ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی روانگی کے موقع پر مجموعی طور پرتقریباً 47 لاکھ 80 کروڑ یوآن (تقریباً 6کروڑ 65 لاکھ 20 ہزارامریکی ڈالر) مالیت کی ٹیکس ریفنڈ کی درخواستیں نمٹائی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 91.61 فیصد زائد ہے۔ یہ اس عرصے کے لئے تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے۔

بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور بیجنگ داشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کسٹمز نے اس دوران غیر ملکی سیاحوں کی جانب سے 12ہزار 180 ٹیکس ریفنڈ درخواستیں نمٹائیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 147.01 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

اس عرصے کے دوران بیجنگ داشنگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے کسٹمز نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی 7کروڑ 23لاکھ 70 ہزار یوآن مالیت کی ٹیکس ریفنڈ درخواستیں نمٹائیں جو کہ گزشتہ سال سے تقریباً 200 فیصد زائد ہیں۔

بیجنگ کسٹمز کے مطابق چین کی 240 گھنٹے کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی نے غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

چین کی جانب سے غیر ملکی سیاحوں کے لئے ٹیکس ریفنڈ پالیسی کو مسلسل بہتر بنانے کے نتیجے میں اندرون ملک سیاحت سے ہونے والی کھپت کی مکمل صلاحیت سامنے آ رہی ہے۔ بیجنگ کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ڈریگن بوٹ میلے کی تعطیلات کے دوران بیجنگ کے دونوں ایئرپورٹس پر ٹیکس ریفنڈ درخواستوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 263.81  فیصد اور ریفنڈ شدہ رقم میں 130.59 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!