اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناطالوی ڈاکٹر ز کا روایتی چینی طب کے فروغ کے لئے کام...

اطالوی ڈاکٹر ز کا روایتی چینی طب کے فروغ کے لئے کام کرنے کا عزم

گانسو یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن سے منسلک ہسپتال کے بچوں کے مساج کلینک میں 2 اطالوی ڈاکٹرز چینی معالجین کی رہنمائی میں کام کر رہی ہیں۔

سینا یونیورسٹی ہسپتال میں نیورو سرجری کی سربراہ ڈاکٹر فرانسسکا ٹارنٹینو 10 روزہ تبادلہ پروگرام کے تحت چین کے ہسپتال میں آئی ہیں۔

 زیر تربیت ڈاکٹر بیٹریس وینچورا بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

دونوں ڈاکٹروں کی توجہ کا مرکز درد کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے روایتی چینی طب (ٹی سی ایم)  کا مطالعہ ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): فرانسسکا ٹارنٹینو، سربراہ نیورو سرجری، سینا یونیورسٹی ہسپتال، اٹلی

"چین اور اٹلی کے درمیان روایتی چینی طب کے تبادلوں کا آغاز کئی سال پہلے ہوا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے اطالوی ڈاکٹر یہاں آ چکے ہیں جیسا کہ آج ہم یہاں موجود ہیں۔ لہٰذا ہم چاہیں گے کہ تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے۔”

ان کا ماننا ہے کہ ٹی سی ایم (روایتی چینی طب) ایک نرم، فطری اور مؤثر علاج ہے جس کےمختلف امراض میں منفرد نوعیت کے مفید اثرات ہوتے ہیں۔

دونوں ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ اپنے تجربات وطن واپسی پر دیگر ساتھیوں سے شیئر کریں گی اور ٹی سی ایم (چینی طب) کو فروغ دیں گی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): فرانسسکا ٹارنٹینو، سربراہ نیورو سرجری، سینا یونیورسٹی ہسپتال، اٹلی

"ہمیں مختلف طریقۂ علاج دیکھنے کے ساتھ ساتھ چینی طب اور اپنے طب کے درمیان تعلق قائم کرنے کا بھی کا موقع ملا۔ یہ ہمارے لئے ایک بہت اہم موقع ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): بیٹریس وینچورا، زیر تربیت ڈاکٹر، سینا یونیورسٹی ہسپتال، اٹلی

"یہ مریضوں کے علاج کا ایک اچھا طریقہ ہے۔ اگر اُنہیں کوئی تکلیف ہو تو ہم کوشش کر سکتے ہیں۔ اگرچہ ہم آپ جیسی مہارت کے حامل نہیں ہیں لیکن ہم کوشش ضرور کریں گے۔”

گانسو یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن اور سینا یونیورسٹی ہسپتال کے درمیان تعاون کا آغاز سال  2016 میں ہوا تھا۔

تب سے دونوں ہسپتالوں کے درمیان مطالعے اور تربیتی پروگراموں کے لئے متعدد ڈاکٹر دوروں  کا تبادلہ کر چکے ہیں۔

 لان ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!