ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینسائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی کو بہتر بنانے کی کوششیں کی...

سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جائیں،چینی وزیراعظم

چینی وزیراعظم لی چھیانگ ریاستی کونسل کے زیراہتمام ایک مطالعاتی نشست کی صدارت کررہےہیں-(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور جدت پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

لی چھیانگ نے یہ بات ریاستی کونسل کے زیر اہتمام ایک مطالعاتی نشست میں کہی، جس میں نائب وزرائے اعظم ژانگ گوچھنگ اور لیو گوژونگ بھی شریک تھے۔

انہوں نے کہا  کہ سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی جدت اور صنعتی سلسلوں کو جوڑتی ہے اور اکثر "تکنیکی جدت کا آخری مرحلہ” کہلائی جاتی ہے۔ اس عمل کے ذریعے نئی مصنوعات، نئی صنعتیں اور ترقی کے نئے ذرائع پیدا ہوتے ہیں اور یہ نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ تمام اقسام کی جدت کے وسائل کو بہتر طریقے سے مربوط کرنا، ادارہ جاتی اور تکنیکی اصلاحات کو مضبوط کرنا اور طلب و رسد کے ملاپ کے چینلز کو ہموار کرنا ضروری ہے تاکہ سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی میں زیادہ بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں اور تکنیکی اور صنعتی جدت کی مربوط ترقی کو بہتر طور پر فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی حقیقی قدر کو معاشی اور سماجی ترقی میں بروئے کار لانے پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔ اس کے علاوہ جدت میں کاروباری اداروں کے قائدانہ کردار کو مضبوط بنانے اور اہل کاروباری اداروں کو قومی سائنسی و تکنیکی جدت کے منصوبوں کی قیادت یا شرکت میں تعاون فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ خود مختار طور پر تیار کی گئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی وسیع پیمانے پر اطلاق کے ذریعے مسلسل بہتری کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

وزیراعظم لی چھیانگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی کے لئے ایک معاون ماحول کی ضرورت ہے، اس لئے معاون پالیسیوں اور مارکیٹ خدمات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!