اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینڈی پی پی حکام جان لیں امریکی ہتھیار تائیوان کو بچا نہیں...

ڈی پی پی حکام جان لیں امریکی ہتھیار تائیوان کو بچا نہیں سکتے، چینی وزارت دفاع

چینی دفاعی ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ امریکی ہتھیار انہیں بچا نہیں سکتے اور "تائیوان کی آزادی” کے لئے بیرونی حمایت حاصل کرنا ناکام ہی ہوگا۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی دفاعی ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ امریکی ہتھیار انہیں بچا نہیں سکتے اور "تائیوان کی آزادی” کے لئے بیرونی حمایت حاصل کرنا ناکام ہی ہوگا۔

وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بِن نے یہ ریمارکس اس وقت دیئے جب میڈیا نے ان اطلاعات کے متعلق استفسار کیا کہ امریکہ تائیوان کو ایم ون اے ٹو ٹینکوں کی نئی کھیپ بھیج رہا ہے اور آئندہ 4 سالوں میں تائیوان کو اپنے ہتھیاروں کی فروخت میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

استفسار میں ایک سابق امریکی فوجی اہلکار کے حوالے سے بھی کہا گیا کہ تقریباً 500 امریکی فوجی اہلکار تائیوان میں تعینات ہیں جو امریکی کانگریس کے پہلے ظاہر کئے گئے اعداد و شمار سے دس گنا زیادہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ ایک اور ٹھوس ثبوت ہے کہ امریکہ اور "تائیوان کی آزادی” کے علیحدگی پسند عناصر چین کے بنیادی مفادات کی خلاف ورزی کرنے، آبنائے تائیوان کے پار حیثیت کو تبدیل کرنے اور علاقائی کشیدگی کو بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور چین-امریکہ تعلقات میں یہ وہ پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی شکل میں تائیوان کے ساتھ فوجی گٹھ جوڑ بند کرے ورنہ وہ آگ سے کھیل کر جلے گا اور فائدے کے بجائے نقصان اٹھائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی فوجی تربیت اور جنگی تیاریوں کو مزید مستحکم کرے گی اور اپنی لڑنے اور جیتنے کی صلاحیت کو بڑھائے گی اور چین "تائیوان کی آزادی” کے علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!