اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناکنامک سروے 2025,26 نہیں بلکہ فارم 47 ہے: شیخ وقاص اکرم

اکنامک سروے 2025,26 نہیں بلکہ فارم 47 ہے: شیخ وقاص اکرم

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج پاکستان کےاکنامک سروے پر بات کروں گا ، وزیرخزانہ شرمندگی سے سروے پیش کر رہے تھے جیسے چوری کی ہو، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نیدر لینڈز سے امپورٹ کئے گئے، زرداری نے رجیم تبدیلی کے وقت کہا غریبوں کے ٹھنڈے چولہےجلائیں گے، آج غریب کا چولہا بجھ گیاہے، 45 فیصد افراد خط غربت سے نیچے رہ رہےہیں، 3سال میں 3 کروڑ لوگ غربت کی لیکر سے نیچے چلے گئے ہیں، اکنامک سروے 2025,26 نہیں بلکہ فارم 47 ہے، ہم حکومت کااصل چہرہ عوام کےسامنےبےنقاب کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیرخزانہ بدمعاشوں میں پھنس گئے ہیں، حکومت نے بیرونی ملکوں کی تمہید باندھ کرمعیشت پربات کی، موجودہ حکومت کی گروتھ ریٹ غبارہ ہےاس میں حقیقت نہیں، زراعت کی گروتھ منفی میں ہے، 58 فیصد قوت خرید میں کمی آئی ہے، مارچ 2022 میں50ہزارروپےکی قدر 20 ہزار 800 رہ گئی ہے، مہنگائی کونسی کم ہوئی ہے؟، گندم 50 فیصد،مرغی109 فیصد،دال ماش 70 فیصداوردودھ 70 فیصدمہنگاہوا، گزشتہ سال کی نسبت چینی میں 96فیصد،کوکنگ آئل 30 فیصد،چائے74 فیصداضافہ ہوا، 13 ہزار100 ارب بیرون ملک جانےکیلئے32 لاکھ پاکستانیوں نےپیسےبھیجے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت 44.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، 11 کروڑ 40 لاکھ افراد غربت کی لیکر سے نیچے چلے گئے ہیں، ریونیو کا شارٹ فال ایک ہزار 250 ارب روپے ہو گا، محسن نقوی نے یوکرین کی گندم درآمد کر کے ساڑھے 400 ارب کا ٹیکہ لگا، پنجاب کے کاشت کاروں سے پنجاب کی نگران حکومت نے گندم نہیں لی، صنعت کی گروتھ منفی ہے، بڑی صنعت خسارے میں ہےتوچھوٹی انڈسٹری کیسے ترقی کرے گی، اگر تعمیرات بند ہوں گی تو بجری وسیمنٹ فروخت نہیں ہوگا۔

 ا ن کا کہناتھا کہ پیسےکے باوجود حکومت نےترقیاتی منصوبوں پر پیسے خرچ نہیں کئے، وزارت منصوبہ بندی کا 19 ارب کےبجٹ میں 3.8 ارب بجٹ خرچ ہواباقی کدھ گیا، حکومتی ایم این ایز کے بجٹ کو 35 ارب روپےکردیاگیا، 72 ہزار 283 ٹینکر سے ایران سے پٹرولیم مصنوعات اسمگلنگ ہوتی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!