شاہین آفریدی، رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش کے لئے رجسٹریشن کروادی ۔
بگ بیش ڈرافٹ کیلئے 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی،پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی ڈرافٹ کیلئےدستیاب کھلاڑیوں میں شامل ہیں،
بی بی ایل بگ بیش لیگ 15 اور ویمن بگ بیش لیگ 11 کےلیے ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا، بی بی ایل 15 کی اعلان کردہ ابتدائی فہرست میں پاکستان کے شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان شامل ہیں۔
