اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبھارت اور پاکستان تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں، ترجمان چینی وزارت...

بھارت اور پاکستان تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

لاہور کے قریب مریدکے میں تباہ شدہ عمارتوں کے قریب بھارتی میزائلوں کی باقیات دکھائی جا رہی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اوراسے  کشیدگی میں اضافے پر شدید تشویش ہے۔ چین دونوں فریقوں سے پرزور دیتا ہے کہ وہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، سیاسی حل کے لئے پرامن ذرائع سے دوبارہ مذاکرات کی جانب آئیں اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کریں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام بھارت اور پاکستان دونوں کے بنیادی مفاد اور خطے میں امن و استحکام کے لئے اہم ہوگا۔ بین الاقوامی برادری بھی اسی بات کی توقع کرتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اس مقصد کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!