اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین137 ویں کینٹن میلے میں 31ہزار ادارے شرکت کریں گے

137 ویں کینٹن میلے میں 31ہزار ادارے شرکت کریں گے

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں منعقدہ 136 ویں چائنہ درآمدت  وبرآمدت نمائش میں ایک غیر ملکی خریدار لباس کا نمونہ دیکھ رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں 15 اپریل سے 5 مئی تک منعقد ہونے والے  137 ویں چائنہ درآمدات و برآمدات نمائش میں 31 ہزار ادارے  شرکت کریں گے ۔ اسے عام طور پرکینٹن میلہ بھی کہا جاتا ہے۔

چائنہ غیرملکی تجارتی مرکز نے  بتایا کہ نمائش کا مجموعی رقبہ 15لاکھ50 ہزار مربع میٹر ہوگا جس میں تقریباً 74 ہزار بوتھس بنائے گئے ہیں، ان میں تقریباً 73 ہزاربرآمدات جبکہ  تقریباً 1ہزار600 درآمدات کے لئے ہوں گے۔

نمائش کا انعقاد 3 مراحل میں ہوگا ۔ پہلے مرحلے میں جدید پیداوار پر توجہ مرکوز کی جائے گی ، دوسرا مرحلہ معیاری گھریلو فرنیچر جبکہ  تیسرا مرحلہ زندگی کا معیار بہتر کرنے والی مصنوعات پر مشتمل ہوگا۔ میلے میں  172 مصنوعات زون بنائے گئے۔

رواں سال شرکت کرنے والے اداروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ نمائش سے  تقریباً 900 زائد ہے۔

نمائش کے پہلے مرحلے میں پہلی بار خدمات  روبوٹس کے لئے  ایک خصوصی علاقہ قائم کیا گیا ہے تاکہ چین کی اے آئی ترقی کی تازہ ترین کامیابیوں کو اجاگر کیا جاسکے۔

کینٹن میلہ سال میں 2 بار گوانگ ژو میں منعقد ہوتا ہے۔ یہ چین میں متعدد جامع بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں طویل ترین عرصے سے جاری نمائش ہے جسے چین کی غیر ملکی تجارت کا پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس کا آغاز 1957 میں ہوا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!