چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع دا شنگ کے شادی اندراج مرکز میں سوئی یان لنگ (بائیں) اور ان کی ساتھی کام کررہی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے شادی کے اندراج سے متعلق نئے نظرثانی شدہ قانون جاری کردیئے ہیں جو 10 مئی سے لاگو ہوں گے ۔
وزیر اعظم لی چھیانگ نے نظرثانی شدہ قانون کے نفاذ کے ریاستی کونسل کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
6 ابواب اور 28دفعات پر مشتمل ان نظرثانی شدہ قانون میں شادی کی خدمات کو بہتر اور اندراج کو آسان بنانے کے لئے نمایاں ترامیم شامل ہیں۔
ایک اہم ترمیم یہ کی گئی ہے کہ اب جوڑوں کو مستقل رہائشی علاقوں یا ہوکو مقام پر شادیوں کے اندراج کی ضرورت نہیں ہوگی۔
وزارت شہری امور ایک قومی شادی معلومات کے کوائف کی ذمہ دار ہوگی اور شادی کی معلومات کو درست، بروقت اپ ڈیٹ اور محفوظ بنانے کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ معلومات کے تبادلے کاایک نظام قائم کرے گی۔
