اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور یورپی یونین کا کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے...

چین اور یورپی یونین کا کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کا عزم

جنوبی کوریا، سیئول میں چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ 13 ویں چین۔ جاپان۔ جنوبی کوریا سہ فریقی اقتصادی اور تجارتی وزراء اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین نے مشترکہ طور پر کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے جس میں عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

یہ اعلامیہ جمعرات کے روز چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ اور یورپی کمشنر برائے تجارت و اقتصادی سلامتی ماروس سیف کووچ کے درمیان  ویڈیو پر بات چیت کے بعد جاری کیا گیا ہے۔اس کے دوران انہوں نے چین ۔ یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعاون میں اضافے اور امریکہ کی جانب سے نام نہاد اضافی محصولات کے نفاذ پر ردعمل سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

وانگ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے اضافی محصولات  دوسرے ممالک کے جائز مفادات کی سنگین خلاف ورزی اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کے منافی ہیں ۔ یہ قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو کمزور کرکے عالمی اقتصادی نظام کا استحکام متاثر کرتے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ امریکی اقدام یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی کا ایک عمومی طرز عمل ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق اور مفادات کے دفاع کے لئے جوابی اقدامات کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا ہے اور تحفظ پسندی کی کہیں گنجائش نہیں ہے۔

سیف کووچ نے بات چیت کے دوران  کہا کہ امریکی محصولات نے عالمی تجارت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور یورپی یونین عالمی تجارت کو معمول کے مطابق جاری رکھنے کے لئے چین سمیت عالمی تجارتی تنظیم کے دیگر ارکان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین چین کے ساتھ اپنے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور چین سے بات چیت اور رابطے مضبوط بنانے اور دو طرفہ مارکیٹ تک رسائی، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!