چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر زی گونگ میں ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور میں آ تشزدگی کے مقام پر آگ بجھانے والی گاڑیاں موجود ہیں۔(شِنہوا)
چھنگ دو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر زی گونگ میں ڈپارٹمنٹ اسٹور میں آ تشزدگی کے واقعے کے سلسلے میں 19 افراد کو مجرمانہ سرگرمیوں کے شبہ میں تفتیش کا سامنا ہے، جبکہ 32 سرکاری اہلکاروں کو سزا دی گئی ہے۔
صوبائی نظم و معائنہ و نگراں کمیشن کے مطابق 17 جولائی 2024 کو شہر کے اعلیٰ ٹیکنالوجی علاقے میں واقع 14 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی تھی،اس میں میں 16 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوئے تھے۔ اسی دن جاری ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آگ سے 2 کروڑ 67 لاکھ یوآن (تقریباً 37 لاکھ امریکی ڈالر) کا براہ راست معاشی نقصان ہوا۔
ان 19 افراد میں عمارت کی انتظامیہ کے قانونی نمائندے اور آگ سے بچاؤ کے انجینئرنگ ڈیزائن، تعمیر اور دیکھ بھال کے ذمہ دار افراد شامل ہیں۔ انہیں صوبائی پبلک سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے تحقیقات میں شامل کیا تھا۔
تجارت، تعمیرات اور شہری دیہی ترقی اور فائر اینڈ ریسکیو کے محکموں سمیت مختلف سطح کے مجموعی طور پر 32 سرکاری عہدیداروں کو پارٹی اور انتظامی تادیبی جرمانے دیئے گئے ہیں جن میں تنقید ، تعلیم، انتباہ، عہدے سے ہٹانے اور تنزلی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق عمارت کی انتظامیہ نے خودکار زینوں کو توڑنے کے لئے غیر تربیت یافتہ کارکنوں کے ذریعے فلیم کٹنگ کا استعمال کیا جو حادثے کا سبب بنا۔ اس میں عمارت میں ناقص حفاظتی انتظام، آگ پر غیر مئوثر ابتدائی ردعمل، فائر کنٹرول سسٹم میں خرابی، غیر قانونی تعمیر ، سجاوٹ اور متعلقہ حکام کی ناکافی نگرانی شامل تھی۔
حادثے کے بعد صوبائی حکام نے تحقیقات شروع کردی تھیں اور کام کی جگہ اور آگ سے بچاؤ کو مضبوط بنانے کے لئے اصلاحی اقدامات پر عملدرآمد کیا۔
