پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین نے نیویگیشن کی حفاظت بڑھانے کے لئے تمام زاویوں سے جہاز...

چین نے نیویگیشن کی حفاظت بڑھانے کے لئے تمام زاویوں سے جہاز کی نگرانی کا نظام تیار کرلیا

چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں یانگ لو بندرگاہ کےعلاقے میں کشتیاں پانی میں تیر رہی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی محققین نے ایک جدید بحری بصری نظام تیار کیا ہے جو جہازوں کو 360 ڈگری سے دیکھنے کی مکمل صلاحیت فراہم کرتا ہے جس سے اندھیرے، دھند اور دیگر مشکل حالات میں محفوظ نیویگیشن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

دنیا بھر کی تجارت کا سمندری نقل و حمل پر بھرپور انحصار ہے اور بڑھتی ہوئی مصروف بحری راستوں کے باعث تصادم کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف 2 یا 3 کیمروں سے لیس روایتی جہازوں کے بصری نظام صرف 120 ڈگری کا منظر فراہم کرتے ہیں جس سے خطرناک نظر نہ آنے والے مقامات رہ جاتے ہیں۔

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی میں کالج آف انٹیلیجنٹ سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ کے ڈین کائی چھینگ تاؤ نے کہا رکاوٹ کی درست شناخت اور صورتحال سے بہتر باخبر رہنا تصادم سے بچاؤ کے لئے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھند اور طوفان جیسا غیر متوقع موسم عموماً جہازوں کو کام روکنے پر مجبور کرتا ہے جس سے کارکردگی متاثر اور لاگت بڑھتی ہے۔

یونیورسٹی میں 14 سال کی تحقیق کے بعد تیار کیا گیا یہ جدید نظام سمندری استعمال کے لئے چین کا پہلا ہر موسم میں کام کرنے والا اعلیٰ ریزولوشن پینورامک بصری نظام ہے۔

یہ ٹیکنالوجی ہر یونٹ میں 8 سے 12 کیمروں کے ساتھ  دوہرے ماڈیول ڈیزائن پر مشتمل ہے جس میں مختلف مرئی حالات میں بھی قابل انحصار کارکردگی یقینی بنانے کے لئے مرئی روشنی اور دور کے انفراریڈ سنسرز کو یکجا کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!