اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین امریکی دباؤ اور غنڈہ گردی قبول نہیں کرے گا، ترجمان

چین امریکی دباؤ اور غنڈہ گردی قبول نہیں کرے گا، ترجمان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں محصولات کا دستخط شدہ حکم نامہ دکھا رہےہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اب بھی محصولات عائد کر رہا ہے اور چین پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال رہا ہے جس کی چین سختی سے مخالفت کرتاہے اور اس طرح کی غنڈہ گردی کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔

ترجمان لِن جیان نے یہ بات روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

لِن جیان نے کہا کہ چینی عوام کو ترقی کے جائز حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات ناقابل تسخیر ہیں۔ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ٹھوس اور بھرپور اقدامات جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ واقعی بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے تو اسے برابری، احترام اور باہمی تعاون کے رویے کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ محصولات کی جنگ یا تجارتی جنگ شروع کرنے پر تلا ہوا ہے تو چین آخری دم تک لڑنے کے لئے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!