اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ بدنیتی کیساتھ چین کو پاناما کینال کے معاملے سے جوڑنا بند...

امریکہ بدنیتی کیساتھ چین کو پاناما کینال کے معاملے سے جوڑنا بند کرے،چین

پاناما میں ایک بحری جہاز بحر الکاہل میں سفر کےلئے پاناما کینال کے میرافلورس لاک سے روانہ ہورہاہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  کہا ہے کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ پاناما کینال پر اپنے کنٹرول کا جواز پیدا کرنے کے لئے افواہیں پھیلانا، مسائل پیدا کرنا اور اس معاملے کو بدنیتی کے ساتھ چین سے جوڑنا بند کردے۔

ترجمان لِن جیان نے یہ بات بیجنگ میں روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے پاناما کے حالیہ دورے کے دوران دیئے گئے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

امریکی وزیر دفاع نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ چین نے پاناما کینال کے علاقے میں اہم بنیادی ڈھانچے کو قابو کرکے پاناما میں جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دی ہیں جس سے پاناما اور امریکہ کی سلامتی، خوشحالی اور خودمختاری خطرے میں پڑگئی ہے۔

لِن جیان نے سینئر امریکی عہدیداروں کی جانب سے چین پر بدنیتی پر مبنی الزامات کی سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اس سے چین اور پاناما کے تعاون کو بدنام کرکے نقصان پہنچایا گیا ہے اور امریکہ ایک بار پھر ایک غنڈہ گرد قوم کے طور پر بے نقاب ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ پاناما کینال کو کون کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ کو آئینے میں دیکھنا چاہئے کہ کون دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے لئے خطرہ ہے۔

انہوں نےمزید  کہا کہ سمجھوتہ اور رعایت کبھی بھی خودمختاری یا احترام کا تحفظ نہیں کرے گی، اس سے صرف غنڈوں کے غرور کو بڑھاوا ملے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!