ایک بین الاقوامی وفد نے حالیہ دنوں چین کے صوبہ فوجیان میں ماؤنٹ وُوئی کا دورہ کیا ہے۔ یہ علاقہ آثار قدیمہ کے مقامات، دریا کی وادیوں اور اولونگ و کالی چائے کی پیداوار کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ماؤنٹ وُوئی کو 1999 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر درج کیا گیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ(انگریزی): پیٹر سیمون، چیئرمین پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن (پی اے ٹی اے)
’’یہاں وُوئی شان(ماؤنٹ وُوئی) آکر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے اور یہ مقام بہت دلچسپ ہے۔ میں اقوام متحدہ کی ایک سیاحتی ٹیم کے ساتھ اس علاقے کے دورے پر آیا ہوا ہوں۔ہمارے ماہرین عالمی مارکیٹ میں پیش کرنے کے لئے یہاں کی مصنوعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
وُوئی شان اور یہاں کی مختلف مصنوعات سے ہم بہت متاثر ہوئے ہیں۔ خاص طور پر یہاں کی چائے کی ثقافت بہت دلچسپ ہے۔
گزشتہ رات ہم نے ایک شاندار رقص کا مظاہرہ دیکھا ہے۔ میرے خیال میں یہ چین یا عالمی سطح کا سب سے بہترین مظاہرہ تھا جو میں نے دیکھا ہو۔
یہ مظاہرہ واقعی عالمی معیار کا تھا اور مجھے امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسے دوبارہ دیکھ سکوں گا۔
آج ہم نے بانس کی کشتی پر رافٹنگ کی جو کہ واقعی بہت مزیدار تھی۔ رافٹنگ کے دوران پس منظر میں خوبصورت پہاڑی نظارے دیکھنا بہت حیرت انگیز اور ناقابل یقین تھا۔
میرا خیال ہے کہ اس تفریح میں ترقی کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔ ہم نے آج ہائکنگ بھی کی اور میں جانتا ہوں کہ یہاں اور بھی بہت سیر کی جاسکتی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہاں ہائکنگ کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کے بہت سے امکانات موجود ہیں۔مجھے یقین ہے کہ فوجیان صوبے کا یہ حصہ آئندہ چند سالوں میں عالمی سیاحت کے تحت بہت ترقی کرے گا۔مجھے دوبارہ یہاں آنے کا انتظار رہے گا۔‘‘
فوژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link