پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینپھولوں کے میلے نے عظیم دیوارِ چین کو عالمی سیاحوں کی توجہ...

پھولوں کے میلے نے عظیم دیوارِ چین کو عالمی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا دیا

چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں واقع عظیم دیوارِ چین کا جنشان لنگ حصہ ہفتے کے روز شروع ہونے والے 13 ویں خوبانی  کے پھولوں کے فیسٹیول کے دوران دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لئے ایک پُر کشش مقام بن گیا ہے۔

کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک سے آنے والے سیاحوں نے لذیز مقامی پکوانوں اور متحرک غیر مادی ثقافتی ورثے کی پرفارمنس کا خوب لطف اٹھایا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): تھامس مڈبو، کینیڈین سیاح

’’ میں نے دنیا کے 40 سے زائد ممالک کا سفر کیا ہے۔ عظیم دیوارِ چین ہمیشہ سے ہماری فہرست میں شامل رہی ہے۔ میں یہاں اپنے وقت کے بارے میں سوچوں گا اور عظیم دیوارِ چین پر اپنے تجربات کو محبت کے ساتھ یاد کروں گا۔ چین کو اپنی چیزوں پر اور جو وہ دنیا کے ساتھ شیئر کر رہا ہے اس پر بلا شبہ فخر کرنا چاہئے۔‘‘

بیجنگ سے تقریباً 130 کلومیٹر شمال میں واقع جنشانلنگ، منگ خاندان (1644-1368) کے دور کے دیوارِ چین کے بہترین محفوظ حصّوں میں سے ایک ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): سافیق پونجان، کینیڈین سیاح

’’ عظیم دیوارِ چین کی سیر ایک متاثر کن تجربہ ہے۔ یہاں کا منظر بہت ہی حیران کر دینے والا ہے۔ یہ بہت زیادہ خوبصورت ہے۔ یہ اس قابل ہے کہ اس کو دیکھا جائے۔ واقعی یہ ایک خاص جگہ ہے۔زندگی میں ایک بار  یہاں آنے کے موقع سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے۔‘‘

شی جیاچوانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!