شام کے درعا کے علاقے تل الہارا میں اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت ںظر آ رہی ہے۔(شِنہوا)
دمشق (شِنہوا) شام کی وزارت دفاع نے ساحلی علاقے میں اپنی فوجی کارروائی کے خاتمےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت کے حا میوں کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے بعد سکیورٹی بحال ہو گئی ہے۔
وزارت کے ترجمان حسن عبد الغنی نے پیر کے روزایک بیان میں تصدیق کی کہ تمام "تزویراتی مقاصد” حاصل کر لیے گئے ہیں، حکومت کی افواج نے دشمن عناصر کو غیر مئوثر کر دیا، انہیں اہم علاقوں سے دور کر دیا اور بنیادی شہری سہولیات کی حفاظت کی۔
کارروائی کےخاتمے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے عبد الغنی نے کہا کہ سرکاری ادارے اب اپنے کام کو دوبارہ شروع کرنے اور بنیادی خدمات فراہم کرنے کی حالت میں ہیں، اس سے زندگی کو معمول پر لانے اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی ادارے استحکام کو برقرار رکھنے اور مستقبل کے خطرات کو روکنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ سابق حکومت کے حامیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھنے، دوبارہ ابھرتے ہوئے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور مستقبل کے سکیورٹی خطرات کو روکنے کے لیے نئے منصوبے ترتیب د ئیے گئے ہیں۔
