چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کے شہر چھی فینگ میں ماہرین آثار قدیمہ پتھر کے مقبرے کے آثار پر کام کر رہے ہیں-(شِنہوا)
شین یانگ(شِنہوا) ماہرین آثار قدیمہ نے حال ہی میں چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر لنگ یوآن میں ہونگ شان ثقافت کے کئی آثار دریافت کئے ہیں۔
لیاؤ ننگ کے صوبائی ادارہ برائے ثقافتی نوادرات و آثار قدیمہ کے مطابق نمونے جمع کرنے اور تجزیے سے حاصل کردہ یہ نتائج ہونگ شان ثقافت کے ارتقائی عمل سے متعلق نئے شواہد مہیا کرتے ہیں۔
حال ہی میں دریافت شدہ آثار، وو بائی ڈنگ آثار کے احاطے میں واقع ہیں جہاں انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین آثار قدیمہ نے 2 لاکھ 85 ہزار مربع میٹر علاقے پر آثار قدیمہ سے متعلق منظم سروے کیا تھا۔
اس سروے کے دوران ماہرین آثار قدیمہ نے مختلف ادوار کے برتنوں کے ٹکڑے اور پتھروں کے نوادرات جمع کئے اور مجموعی طور پر 53 آثار دریافت کئے۔ ان میں نیو لیتھیک سے لے کر کانسی دور تک کی 38 ثقافتی باقیات بھی شامل ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کے محقق یو ہوائی شی کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ کا سروے بستئ کے آثار کی تلاش کے لئے اہم نتائج مہیا کرتا ہے جس نے ہونگ شان ثقافت کے مرکزی علاقے کے ساتھ ہم آہنگی ترقی کی۔
