چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے ہیفے میں 7ویں عالمی آواز نمائش میں لوگ روبوٹک کتوں کو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع بیجنگ اقتصادی-ٹیکنالوجی ترقیاتی علاقے کے ایک پارک میں گشت کے فرائض انجام دینے والے 2 روبوٹک کتوں نے متعدد لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔
ملٹی اسپیکٹرل کیمروں اور ہائی- پری سیژن سینسرز سے لیس یہ گرے اور سفید رنگ کے روبوٹک کتے ایک سمارٹ شہر بنانے کے لئے بیجنگ کی جاری کوششوں کی تازہ ترین اختراع کی نمائندگی کرتے ہیں۔
بیجنگ ای-ٹاؤن کے نام سے مشہور بیجنگ اقتصادی۔ٹیکنالوجی ترقیاتی علاقے نے اعلان کیا ہے کہ اس علاقے نے بغیر ڈرائیور کے گشت کرنے والی گاڑیوں، اے آئی الگورتھمز کے ساتھ روبوٹک کتوں اور بگ ڈیٹا کے تجزیے کو یکجا کرکے اپنے ذہین گشت کے نظام کو باضابطہ طور پر اپ گریڈ کر لیا ہے تاکہ پورے علاقے میں 24 گھنٹے مکمل کوریج کے ساتھ گشت کو ممکن بنایا جا سکے۔
بیجنگ ای-ٹاؤن کے مطابق استعمال کیے جانے والے نئے آلات میں ایل4بغیر ڈرائیور کی 18 گاڑیاں، ڈرائیور کی حامل گشت کی 15 گاڑیاں اور دو صنعتی درجے کے ذہین روبوٹک کتے شامل ہیں۔
ہر روبوٹک کتا تقریباً 65 کلوگرام وزنی ہے اور یہ تیز بارش اور زیادہ درجہ حرارت جیسے شدید موسمی حالات کے لیے موزوں ہے۔ اس میں ایک ملٹی اسپیکٹرل کیمرہ اور سر پر سرچ لائٹس موجود ہیں جبکہ ان روبوٹک کتوں کے پچھلے حصے کے ڈیزائن کی وجہ سے ان پر دھماکہ پروف گیئر اور گیس ڈیٹیکٹر جیسے خصوصی آلات کو تیزی سے منسلک کیا جا سکتا ہے، اس سے انہیں مختلف کاموں کو شاندار لچک کے ساتھ انجام دینے کی صلاحیت حاصل ہوتی ہے۔
