منگل, جولائی 29, 2025
انٹرنیشنلچین کا 2025 کے لئے شرح نمو کا ہدف اعلیٰ معیار کی...

چین کا 2025 کے لئے شرح نمو کا ہدف اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھروسے کا عکاس ہے، جرمن ماہر

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ ایک نمائش میں لوگ روبوٹ کی کارکردگی دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

برلن(شِنہوا) چین کا 2025 کے لئے جی ڈی پی کی شرح نمو تقریباً 5 فیصد رکھنے کا ہدف اس کے اقتصادی استحکام پر بھروسے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

جرمنی کی اسٹریٹجی مشاورتی ادارے رولینڈ برجر کے گلوبل منیجنگ ڈائریکٹر ڈینس ڈی پوکش نے شِنہوا کو بتایا کہ بدھ کے روز قومی عوامی کانگریس میں پیش کردہ حکومتی کارکردگی رپورٹ میں بیان کردہ پالیسی اقدامات چین کی جاری معاشی تبدیلی میں معاونت کرتے ہوئے غیر ملکی کاروباری اداروں کو نئے مواقع پیدا کررہے ہیں۔

حکومتی کارکردگی رپورٹ کے مطابق چین غیر ملکی تجارت کے استحکام کے لئے کام کرے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گا۔

ڈی پوکش نے اس عزم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے مضبوط اشارہ اور منڈی کی وسعت اور انتظامی شفافیت میں چین کے عزم کی یاددہانی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے سرمایہ کاروں کا بھروسہ مزید بڑھے گا اور چینی منڈی میں اپنی موجودگی بہتر بنانے کے لئے زیادہ بین الاقوامی کمپنیاں راغب ہوں گی۔

ڈی پوکش نے کہا جغرافیائی غیر یقینی کے باوجود چین اب بھی غیر ملکی سرمایہ کاری بالخصوص صنعتی جدیدیت، خودکار نظام، سافٹ ویئر اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز جیسے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کےلئے نہایت پرکشش مقام ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!