اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس نے کرسک خطے کی 3 بستیوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا،...

روس نے کرسک خطے کی 3 بستیوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا، وزارت دفاع

روس کے کرسک خطے میں یوکرین کے حملے کے بعد ایک شخص تباہ شدہ عمارت کا ملبہ صاف کر رہا ہے۔(شِنہوا)

ماسکو (شِنہوا) روسی افواج نے کرسک خطے کی 3 بستیوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ کن کارروائیوں میں سیور (شمالی) گروپ آف فورسز کے یونٹوں نے کرسک خطے کے ملایا لوکنیا، چیرکاسکوئے پورچنوئے اور کوسیٹسا کو آزاد کرا لیا ہے۔ روسی فوج کرسک خطے میں یوکرین کی فوج کو شکست دینے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ تینوں بستیاں یوکرین کے زیر کنٹرول سودزہ کے شمال میں واقع ہیں، جو کرسک میں کارروائیوں کے لئے رسد کے حصول میں ایک اہم قصبہ ہے۔

اس سے قبل خبر رساں ادارے تاس نے روسی سکیورٹی فورسز کے حوالے سے بتایا کہ وزارت دفاع نے کرسک کے لیبی دیوکا گاؤں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے جس کی وجہ سے روسی فوج سودزہ سے محض 10کلومیٹر دور رہ گئی ہیں۔

ہفتے کے روز یوکرین کے جنرل اسٹاف نے ٹیلی گرام پر کہا تھا کہ یوکرین کے فوجیوں نے سودزہ کے مضافات میں گیس پائپ لائن کے ذریعے روسی افواج کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔ جس کی انہوں نے فوٹیج بھی جاری کی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!