چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے سیشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کی اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14 ویں قومی کمیٹی کے تیسرے سیشن کا اختتامی اجلاس پیر کی صبح منعقد ہوا۔
چین کے صدر شی جن پھنگ اور دیگر رہنماؤں نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ اس اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ پر ایک قرارداد، گزشتہ سالانہ اجلاس میں سیاسی مشیروں کی تجاویز نمٹانے سےمتعلق رپورٹ پر قرارداد، نئی تجاویز کے جائزے سے متعلق رپورٹ اور 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے متعلق سیاسی قرارداد کی منظوری دی گئی۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اجلاس سے خطاب کیا۔
