اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں اوسط عمر 79 برس ہوگئی، صحت حکام

چین میں اوسط عمر 79 برس ہوگئی، صحت حکام

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے موقع پر چین کے قومی صحت کمیشن کے سربراہ لے ہائی چھاؤ  پریس کانفرنس کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)صحت کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ 2024 کے دوران چین میں اوسط عمر 79 برس ہوچکی تھی۔

قومی صحت کمیشن کے سربراہ لے ہائی چھاؤ نے قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ چین میں اوسط عمر میں 2023 سے 0.4 سال کا اضافہ ہوا ہے۔

لے ہائی چھاؤ نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ چین نے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2025-2021) میں قومی صحت منصوبے میں طے کردہ اوسط عمر میں اضافے کا اپنا ہدف مقررہ وقت سے قبل حاصل کرلیا ہے۔

منصوبے کے تحت  5 سال کے دوران متوقع عمر میں 2020 کے مقابلے میں تقریباً 1 سال کا اضافہ کرنا تھا۔

لے نے مزید کہا کہ 2024 کے دوران چین کی متوقع عمر اعلیٰ متوسط آمدنی والے 53 ممالک میں چوتھے اور جی 20 ممالک میں 10 ویں نمبر پر تھی جبکہ بڑی آمدنی والے 21 ممالک سے آگے نکل چکی تھی۔

انہوں نے اس اضافے کی وجہ صحت کو ترجیح دینے والی حکمت عملیوں کو قرار دیا، جس میں صحت مند چین اقدام کے ساتھ ساتھ چینی عوام کے صحت مند طرز زندگی اور روایتی ثقافت کے اثرات شامل ہیں۔

لے  کے مطابق 8 خوشحال بلدیات اور صوبوں بیجنگ، تیانجن ، شنگھائی، شان ڈونگ، جیانگسو، ژے جیانگ، گوانگ ڈونگ اور ہائی نان میں اوسط عمر 80 برس سے زائد ہوچکی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!