اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی افواج پی ایل اے کے صد سالہ اہداف مقررہ وقت پر...

چینی افواج پی ایل اے کے صد سالہ اہداف مقررہ وقت پر حاصل کرے گی، ترجمان

چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں تائیپا جزیرے پر تعینات چین کی پیپلز لبریشن آرمی گیریژن کے سپاہی بیرکوں میں اوپن ڈے کی تقریبات کے موقع پرقومی پرچم لہرانے کی ایک تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی افواج 2027 میں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مقرر کردہ صد سالہ اہداف کو حاصل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

پی ایل اے اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفد کے ترجمان ووچھیان نے پی ایل اے کے صد سالہ اہداف کے حصول اور عالمی معیار کی مسلح افواج کا قیام تیز کو چین کے ہر اعتبار سے ایک جدید ملک کی تعمیر کی کوششوں میں "اسٹریٹجک  اشد ضرورت ” قرار دیا۔

ووچھیان نے سالانہ قومی مقننہ اجلاس کے دوران کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششیں وقف کرنا چاہئے کہ ہم مقررہ وقت پر مضبوط کارکردگی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کریں۔

ووچھیان نے کہا کہ مسلح افواج کے نائبین نے فوجیوں کی تربیت تیز کرنے اور ہر شعبے میں جنگی تیاریوں میں اضافے، تبدیلی میں تیزی اور فوجی تربیت کو اپ گریڈ کرنے، نئی جنگی صلاحیتوں کے ساتھ نئی طرز کی فورسز کو مضبوط بنانے، مختلف انداز سے فوجی تیاریوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ معلوماتی اور ذہین جنگ جیتنے کی صلاحیت بڑھانے کا عہد کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!