اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین بزرگوں کی نگہداشت میں بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کا اطلاق...

چین بزرگوں کی نگہداشت میں بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کا اطلاق بڑھائے گا، وزیر

چین، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں’ بزرگوں کی نگہداشت کے متعلق شین زین بین الاقوامی صنعتی نمائش 2024‘ میں ایک معمرشہری دروازے کے سمارٹ تالے سے متعلق آگاہی حاصل کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کے شہری امور کے وزیر لو ژی یوآن نے کہا ہے کہ چین بزرگوں کی نگہداشت بہتر بنانے کے لئے بگ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور دیگر نئی ٹیکنالوجیز کے اطلاق کو تیز کرے گا۔

چین کے سالانہ قومی قانون ساز اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں لو نے کہا کہ معذور افراد کے لئے سماجی امداد اور خدمات جیسے شعبوں میں بھی نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات سے استفادہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے اختتام تک چین میں 60 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 31کروڑ تھی جو مجموعی آبادی کا تقریباً 22 فیصد ہے۔ عمررسیدہ آبادی کی تعداد 2035 تک مزید بڑھ کر 30 فیصد ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

پریس کانفرنس میں صحت حکام نے بتایا کہ 2024 میں چین میں اوسط عمر بڑھ کر 79 برس ہوچکی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!