اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شناخت: دیہاتی خاتون عہدیدار علاقائی مارشل آرٹس کے تحفظ میں پیش...

چینی شناخت: دیہاتی خاتون عہدیدار علاقائی مارشل آرٹس کے تحفظ میں پیش پیش

ژونگ توان یو، چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں واقع شی علاقائی گروہ کےایک گاؤں  کی پارٹی چیف ہیں۔

وہ صوبے کے  غیر مادی ثقافتی ورثے ’شی علاقائی مارشل آرٹس‘ کی ایک وارث کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ وہ خود کو ’شی مارشل آرٹس‘ کو محفوظ کرنے اور فروغ دینے میں مصروف رکھتی ہیں۔ وہ گاؤں کی سیاحت کو بھی ترقی دے رہی ہیں جس سے ’شی علاقائی ثقافت‘ کو ناظرین کی ایک بڑی تعداد تک پہنچایا جا رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ژونگ توان یو، پارٹی چیف، جنداؤ یانگ گاؤں، صوبہ فوجیان

’’ میں  شی علاقائی گروہ کے  گاؤں میں پلی بڑھی ہوں۔ شی لوگوں کی روایتی ثقافت سے گہرا لگاؤ رکھتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ مزید نوجوان اب ممکنہ طور پر شی لوک گیتوں اور شی مارشل آرٹس میں دلچسپی لیں گے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ژونگ توان یو، پارٹی چیف، جنداؤ یانگ گاؤں، صوبہ فوجیان

’ شی علاقائی  3 مارچ میلہ‘ اور ’مارشل آرٹس میلہ‘ جیسی ثقافتی تقریبات کا فائدہ اٹھا کر ہم نے زراعت، ثقافت اور سیاحت کی مربوط ترقی کو مزید فروغ دیا ہے۔ اس طرح ہم نے ’شی گاؤں‘ کا سیاحتی برانڈ قائم کیا ہے۔‘‘

ژونگ کی قیادت میں گاؤں کی سالانہ آمدنی سال 2024 میں ایک لاکھ یوآن (تقریباً 14 ہزار امریکی ڈالر) سے بڑھ کر 5 لاکھ یوآن (تقریباً  70 ہزار امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔

فو آن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!