کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پنہ میں تاریخی چاکتومک تھیٹر جمعہ کی شام اس وقت روشنیوں، موسیقی اور تالیوں سے گونج اٹھا جب شائقین چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے صدیوں پرانے فن ’وو اوپیرا ‘ سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔
نئےچینی سال یعنی بہار کے تہوار کی مناسبت سے چائنہ ژے جیانگ ’وو اوپیرا‘ ریسرچ سینٹر کے فنکاروں نے یہ پرفارمنس پیش کی۔ تقریب میں تقریباً 800 تماشائی شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران ژے جیانگ ’وو اوپیرا‘ کے فنکاروں نے چھ کلاسیکی نمونے پیش کئے۔ کمبوڈیائی فنکاروں نے یونیسکو کی فہرست میں شامل شاہی بیلے کے روایتی رقص ’اپسرا‘ سےحاضرین کو محظوظ کیا۔
ہر پرفارمنس پر حاضرین نے بھرپور تالیاں بجا کر فنکاروں کو داد دی۔
رائل یونیورسٹی آف پنوم پنہ کے شعبہ بین الاقوامی زبان کی طالبہ فاو سوفی نے کہا کہ ’وو اوپیرا‘ واقعی حیرت انگیز تھی اور اس نے مجھے چین کی متنوع ثقافت، روایات اور رسومات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دی۔
ساؤنڈ بائٹ (خمیر): فاو سوفی، طالبہ، شعبہ بین الاقوامی زبان، رائل یونیورسٹی آف پنوم پنہ
"میں نے یہ پرفارمنس پہلی بار دیکھی ہے۔ مجھے یہ بہت پسند آئی۔ فنکار انتہائی باصلاحیت ہیں اور اپنا کردار بہترین انداز میں نبھاتے ہیں۔ میں نے اس سے پہلے ایسا ’اوپیرا‘ صرف سوشل میڈیا پر دیکھا تھا۔ یہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے فروغ کے لئے بہت اہم ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔ مجھے یہ شو منفرد اور شاندار لگا اور مجھے واقعی بہت پسند آیا۔”
’وو اوپیرا‘ جسے جنہوا اوپیرا بھی کہا جاتا ہے صوبہ ژے جیانگ کی تھیٹر کی دوسری اہم روایت ہے۔ اس کی تاریخ پانچ سو سال سے زائد عرصے پر پھیلی ہوئی ہے۔
اس کا نام ’ووژو‘ سے ماخوذ ہے جو جنہوا کا قدیم نام تھا اور آج بھی وہاں خاصا مقبول ہے۔ ’وو اوپیرا‘ کو جون 2008 میں چین کے قومی غیر مادی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا تھا۔
پنوم پنہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
پنوم پنہ میں تاریخی چاکتومک تھیٹر جمعہ کی شام روشنیوں سے جگمگا اٹھا
شائقین نے چین کے صوبہ ژے جیانگ کے وو اوپیرا سے لطف اٹھایا
تقریب میں تقریباً 800 تماشائی شریک ہوئے
چائنہ ژے جیانگ وو اوپیرا ریسرچ سینٹر کی جانب سے شاندار پرفارمنس
سینٹر کے فنکاروں نے چھ کلاسیکی نمونے پیش کئے
کمبوڈیائی فنکاروں نے اپسرا رقص سے حاضرین کو محظوظ کیا
فاو سوفی کے مطابق وو اوپیرا نے اسے چینی ثقافت سمجھنے میں مدد دی
وو اوپیرا کو جون 2008 میں قومی غیر مادی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا




