بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیر سے منگل تک بیجنگ کے 2 روزہ معائنہ دورے کے دوران نچلی سطح کے حکام اور رہائشیوں سے ملاقات کی اور بہار تہوار سے قبل اندرون اور بیرون ملک مقیم تمام چینی عوام کو مبارکباد پیش کی۔
شی جن پھنگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے عوام کی اچھی صحت، کیریئر میں کامیابی اور خاندانی خوشیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے "گھوڑے کے سال” میں ملک کی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔
بہار کا تہوار، جسے چینی نیا سال بھی کہا جاتا ہے، چینیوں کے لئے سب سے اہم روایتی تہوار ہے۔ اس سال یہ 17 فروری کو آ رہا ہے۔




