منگل, فروری 10, 2026
پاکستانسیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت، وزیراعظم

سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات قائم ہیں جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون میں ڈھالنا ہوگا تاکہ باہمی فائدے کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی شراکت داری کے فروغ کیلئے کویتی قیادت کیساتھ ملکر آگے بڑھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو عملی شکل دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!