منگل, فروری 10, 2026
پاکستانحمزہ شہباز کا ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ کرانے کا...

حمزہ شہباز کا ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ کرانے کا مطالبہ

سینئر رہنماء مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پورے ملک میں ایک ساتھ بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے لوگوں کو بہتر انداز میں ریلیف ملے گا۔

جاری بیان میں حمزہ شہباز نے کہاکہ پارٹی ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، لیگی قیادت کے مشکل ترین دور میں پارٹی ورکرز نے مشکلات اور صعوبتیں برداشت کی مگر پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک وقت میں کروائے جائیں تاکہ اختیارات نیچے منتقل ہوں اور لوگوں کو بہتر انداز میں ریلیف ملے گا اس حوالے سے قومی اسمبلی سے ایک بل پاس ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کرے، پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا مسلم لیگ (ن) کی مثبت پالیسیوں نے ملک کو بچایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، میرے والد اور میں نے جیل میں مشکل وقت گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہیں کیا، ہمیں سب سے زیادہ محنت ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں کرنی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!