منگل, فروری 10, 2026
پاکستانسہیل آفریدی کا خیبرپختونخوا میں جدید تعلیمی نصاب کے نفاذ پر زور

سہیل آفریدی کا خیبرپختونخوا میں جدید تعلیمی نصاب کے نفاذ پر زور

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے جدید تعلیمی نصاب کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے اور آؤٹ ڈیٹڈ کورسز سے بیروزگاروں کی فوج بھرتی کی جارہی ہے، خیبرپختونخوا میں مواقع نہ ہونے کی وجہ صوبے کو تجربہ گاہ بنانا ہے، اب ایسا نہیں ہوگا۔

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے مگر پرانے اور آؤٹ ڈیٹڈ کورسز سے ہم بیروزگاروں کی فوج بھرتی کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مواقع نہیں، کیونکہ صوبے کو ہمیشہ تجربہ گاہ بنایا گیا ہے، اس بار خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ نہیں بننے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کیلئے کسی کے در پر نہیں جاؤں گا، جہاں عوامی مفاد کی بات ہوگی وہاں بیٹھوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے صوبے کا پہلا مسئلہ امن وامان ہے، اس حوالے سے وزیرعظم سے ملاقات ہوئی ہے، سیکیورٹی فورسز سے بھی اسی حوالے سے آج ملاقات ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!