منگل, فروری 10, 2026
انٹرنیشنلٹرمپ کی امریکہ اور کینیڈا کے درمیان نئے پل کا افتتاح...

ٹرمپ کی امریکہ اور کینیڈا کے درمیان نئے پل کا افتتاح روکنے کی دھمکی

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کو ملانے والے پل کا افتتاح روکنے کی دھمکی دی ہے جبکہ دونوں شمالی امریکی ہمسایوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ میں اس پل کو اس وقت تک کھلنے کی اجازت نہیں دوں گا جب تک امریکہ کو ان تمام چیزوں کا مکمل معاوضہ نہ مل جائے جو ہم نے انہیں دی ہیں اور یہ بھی اہم ہے کہ کینیڈا امریکہ کے ساتھ وہ انصاف اور احترام کا برتاؤ کرے جس کے ہم حقدار ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم نے انہیں جو کچھ دیا ہے اس کے پیش نظر شاید ہمیں اس اثاثے کے کم از کم نصف حصے کا تو مالک ہونا چاہیے۔ امریکی منڈی کی وجہ سے حاصل ہونے والی آمدن غیر معمولی حد تک زیادہ ہوگی۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ "متعلقہ مذاکرات فوری طور پر شروع کرنے” کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اگرچہ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں پل کا نام نہیں لیا تاہم ان کا اشارہ بظاہر گورڈی ہووے انٹرنیشنل برج کی جانب تھا جو چھ لینز پر مشتمل ایک پل ہے اور انٹاریو کے شہر ونڈسر کو مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ سے جوڑنے کے لئے بنایا جا رہا ہے۔

اس پل کی تعمیر 2018 میں شروع ہوئی تھی اور توقع ہے کہ یہ رواں سال کے آغاز میں کھول دیا جائے گا۔ اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر اندازاً 4.7 ارب امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی جس کی مالی معاونت اور نگرانی کینیڈا کی حکومت کر رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!