فیصل آباد گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج 2ماہ کی بچی کو اغواء کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مغوی بچی کی والدہ وارڈ میں موجود خاتون کو بچی کو پاس چھوڑ کر کینٹین گئی واپس آئی تو خاتون اور بچی موجود نہیں تھی، پولیس کے مطابق اغواء کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ویڈیو میں نامعلوم خاتون بچی کو لے کر فرار ہوتی نظر آ رہی ہے۔
حکام کے مطابق ملزمہ کو جلد گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔




