معروف پاکستانی گلوکارہ و میزبان عکاشہ گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک لائیو پروگرام کے دوران اپنی ماضی کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں۔
شعیب آدم کے پوڈکاسٹ میں عکاشہ گل نے اپنی زندگی کی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔
عکاشہ گل کا کہنا تھا کہ میں نے غربت دیکھی ہے، میرے پاس اس کی تصویریں بھی ہیں اور میں وہ آپ کو دکھا سکتی ہوں، ہم ایک بہت چھوٹے کچے گھر میں رہتے تھے جو عارضی طور پر بنایا گیا تھا۔




