منگل, فروری 10, 2026
انٹرنیشنلبرطانوی شہزادہ ولیم پہلے باضابطہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں

برطانوی شہزادہ ولیم پہلے باضابطہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں

برطانیہ کے شہزادہ ولیم سعودی عرب کے اپنے پہلے باضابطہ تین روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب امیر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے انکا استقبال کیا، استقبالیہ تقریب میں برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان اور سعودی عرب میں برطانوی سفیر سٹیفن چارلس ہچن بھی موجود تھے۔

کینسنگٹن پیلس کے مطابق یہ دورہ برطانوی حکومت کی جانب سے کیا جا رہا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

شہزادہ ولیم اپنے قیام کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرینگے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب گزشتہ برس برطانوی وزیر خزانہ کے دورہ سعودی عرب کے نتیجے میں 6.4 ارب پائونڈ ( 8.7 ارب ڈالر) مالیت کے تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدے طے پائے تھے۔

دورے کے دوران شہزادہ ولیم سعودی عرب کی معاشی اصلاحات، ثقافتی سرگرمیوں اور ماحولیاتی منصوبوں سے متعلق مختلف تقریبات میں شرکت کرینگے، اس کے علاوہ وہ نوجوان سعودی شہریوں سے ملاقات کرینگے اور پائیدار ترقی، شہری منصوبہ بندی، خواتین کے کھیلوں، ای سپورٹس اور تحفظ ماحول سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیں گے، شہزادہ ولیم ماضی میں بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کر چکے ہیں، مارچ 2018 میں انہوں نے اپنے والد اور اسوقت کے شہزادہ چارلس کے ہمراہ لندن میں محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا جبکہ ملکہ الزبتھ دوم نے بھی اسی روز سعودی ولی عہد سے علیحدہ ملاقات کی تھی۔

اپنے دورے کے دوران شہزادہ ولیم تاریخی شہر العلا بھی جائیں گے جہاں وہ جنگلی حیات کے محفوظ علاقوں کا معائنہ کرینگے، مقامی کمیونٹی سے ملیں گے اور پرنس آف ویلز ہاؤس کا دورہ کرینگے جو برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان فنون اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!