سربیا کے شہر بلغراد میں ‘دلکش ہوبے’ فلیش موب کے دوران ہوبے پرفارمنگ آرٹس گروپ کے فنکار موسیقی کے روایتی چینی آلات بجا رہے ہیں۔(شِنہوا)
بلغراد(شِنہوا)ہوبے پرفارمنگ آرٹس گروپ نے سربیا کے بہار تہوار کی تقریبات کے موقع پر گلیریجا شاپنگ مال میں فلیش پرفارمنس کے ساتھ بلغراد میں چینی لوک فنون کا مظاہرہ کیا۔
"دلکش ہوبے” پروگرام کا آغاز سوونا سولو، "سنو لالٹین میلہ ” کے ساتھ ہوا، جس نے فوری طور پر ہجوم کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اس کے بعد ووڈانگ مارشل آرٹس کا سحر انگیز مظاہرہ کیا گیا جس نے پرجوش داد سمیٹی۔ اس شام کی خاص بات چہرہ بدلنے والی اوپرا پرفارمنس تھی، جہاں پرجوش بچوں اور نوعمر افراد نے پرفارمر کے ساتھ گفتگو بھی کی۔
30 منٹ کے اس شو کا اختتام روایتی اور کلاسیکی چینی لوک موسیقی کے ایک سلسلے کے ساتھ ہوا جس میں موسیقی کے چینی آلات پر پیش کئے گئے جن میں گوژینگ، پیپا اور ایرہو شامل ہیں۔
سربیا کی وائلن بجانے والی ملیکا نے چینی فنکاروں کے ساتھ مل کراپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ملیکا نے کہا کہ انہیں چین کے موسیقاروں کے ساتھ کام کرنا اور پرفارم کرنا بہت اچھا لگا۔
یہ ہوبے پرفارمنگ آرٹس گروپ کی بور اور نیس میں پرفارمنس کے بعد سربیا کے بہار تہوار کی تقریبات میں تیسری شرکت تھی۔
